ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چین کے شہرکن منگ میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی خواہشمند کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں

ہفتہ 6 اپریل 2019 00:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2019ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے چین کے شہرکن منگ میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی خواہشمند کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق چین کے شہر کن منگ میں ’’جنوب اورجنوب مشرقی ایشیا کموڈٹی ایکسپواینڈ انویسٹمنٹ فئیر‘‘ کے نام سے بین الاقوامی نمائش 12 جون سے شروع ہوگی جو 19 جون تک جاری رہی گی، اس نمائش میں ٹیکسٹائل فیبرکس اینڈ گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل، بیڈ لینن، بیڈ شیٹس، بیڈکورز، پردوں، معدنیات، طبی آلات، فارما مصنوعات، جیولری، بلڈنگ میٹرئیل، ڈیکوریشن، سافٹ وئیرسمیت متعدد مصنوعات تیارکرنے والی کمپنیوں کواپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائیگا۔

اتھارٹی نے نمائش میں شرکت کی فیس 1 لاکھ 20 ہزار روپے مقرر کی ہے۔نمائش میں شرکت کی خواہشمند کمپنیوں سے 19 اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :