اداکارہ ریما نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کی سعادت حاصل کرلی

ریما نے یروشلم کے سفر اور قبلہ اول بیت المقدس کے ٹور کی تصاویر انسٹا گرام پر بھی شیئر کی ہیں،اداکارہ نے مسجد اقصیٰ کی زیادت کوزندگی کی بڑی سعادت قرار دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 اپریل 2019 21:09

اداکارہ ریما نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کی سعادت حاصل کرلی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اپریل 2019ء) لالی وڈ کی معروف اداکارہ ریما نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کی سعادت حاصل کرلی، ریما نے یروشلم کے سفر اور قبلہ اول بیت المقدس کے ٹور کی تصاویر انسٹا گرام پر بھی شیئر کی ہیں، اداکارہ نے مسجد اقصیٰ کی زیادت کوزندگی کی بڑی سعادت قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لالی وڈ کی معروف اداکارہ ریما نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت بڑی سعادت ہے جس کو میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔

اداکارہ نے مسجد میں نوافل بھی ادا کیے۔ انہوں نے کہا کہ یروشلم صرف مسلمانوں کیلئے ہی مقدس جگہ نہیں ہے بلکہ یروشلم بہت سارے مذاہب کے لوگوں کیلئے پاکیزہ جگہ ہے۔اداکارہ ریما نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے اسرائیل کے ٹور کیسے ممکن بنایا تاہم معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ ریما کے پاس امریکن پاسپورٹ ہے۔

(جاری ہے)

 

جس کی بناء پر وہ دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرسکتی ہیں۔

لیکن اس کے برعکس پاکستانیوں اور اسرائیل کے لوگوں کے ایک دوسرے کے ملک میں آنے جانے پر پابندی ہے۔ تاہم اداکارہ ریما نے اسرائیل کا روح پرور دورہ کرنے پر اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی وجہ سے ان کا یہ ٹور اور خواب پورا ہوسکا ہے۔ یروشلم کے دورے کے دوران ان کے ہمراہ ان کے خاوند طارق شہاب بھی تھے۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ قیام پاکستان سے اب تک صرف دو معروف پاکستانی شخصیات نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے، اس سے قبل سینئر صحافی حامد میر بھی اسرائیل کا دورہ کرچکے ہیں۔

واضح رہے مسجد اقصیٰ سے متعلق حیرت انگیز معلومات پر مبنی ایک رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ تین ہزار سال پرانی مسجد ہے، مسجد اقصیٰ کو بیت المقدس بھی کہا جاتا ہے، مسجد کی تعمیر جنات سے کرائی گئی، اس مسجد میں تابوت سکینہ رکھا گیا ہے۔اس مسجد میں حضرت مریم علیہ السلام کو جنت کے پھل ملتے تھے۔ مسجد اقصیٰ میں ہی نبی پاک ﷺ نے تمام انبیائے کرام کو نماز کی جماعت کروائی تھی، پھر آپ ﷺ شب معراج پر روانہ ہوگئے تھے۔

مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں کے قبلہ اول کا بھی شرف حاصل ہے،مسلمان سترہ مہینے تک بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے رہے۔ مسجد کا رقبہ ایک لاکھ چوالیس ہزار مربع میٹر ہے، مسجد میں ایک وقت میں پانچ لاکھ نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔مسجد کی تعمیر کا کام حضرت داؤد علیہ السلام نے شروع کروایا۔جب حضرت داؤد علیہ السلام دنیا سے جانے کا وقت آیا توآپ نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو وصیت کی کہ اس مسجد کی تعمیر کو مکمل کرنا۔

جس کے باعث حضرت سلیمان علیہ السلام نے مسجد کی تعمیر کاکام جنات سے مکمل کرایا، حضرت سلیمان علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے انسان ،جنات ، حیوان ، حشرات سمیت تمام چیزوں پر حکومت بخشی تھی، آپ جانوروں سمیت تمام مخلوقات سے بات چیت کرلیتے تھے،اور ان کی بات کوسمجھ لیتے تھے۔تمام چیزیں ان کے طابع تھیں۔ جب حضرت سلیمان علیہ السلام کی وفات کا وقت قریب آیا توآپ نے ایک شیشے کا کمرہ بنایا اور اس میں عبادت میں مصروف ہوگئے، جب آپ کی روح پرواز کی توآپ اپنے آسا کے ساتھ ٹیک لگائے کھڑے رہے، اور جنات کام میں مصروف رہے، ایک سال بعد مسجد اقصیٰ کا کام مکمل ہوا۔

اور اس دوران حضرت سلیمان علیہ السلام کے آسا کو دیمک نے کھا لیا، توآپ کا جسم مبارک زمین پر تشریف لے آیا ، تب جنات کو پتا چلا کہ آپ وفات پا چکے ہیں، اور پھر جنات چلے گئے۔ جنات کو آپ کی وفات کا راز اس لیے معلوم نہیں ہوا کہ آپ اکثرکئی مہینے اسی طرح عبادت میں مشغول رہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :