احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں نیب کو بہر صورت گواہ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا

ہفتہ 6 اپریل 2019 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2019ء) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں نیب کو بہر صورت گواہ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو محکمہ اطلاعات میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر محکمہ اطلاعات شرجیل انعام میمن،اور دیگر ملزمان کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا۔ نیب کے گواہ علی گوہر شیخ پیش نہیں ہوا۔ نیب کے گواہ کے بیان پر ملزمان کے وکلا کو جرح کرنی تھی۔ عدالت نے نیب حکام کو آئندہ سماعت پر بہر صورت گواہ کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔