نیب ڈرائیور کی مدعیت میں حمزہ شہباز کے گارڈز کے خلاف مقدمہ درج

حمزہ کے گارڈز نے تشدد کیا ، کپڑے پھاڑ ے اور سرکاری گاڑی کا شیشہ توڑا ،درخواست

ہفتہ 6 اپریل 2019 19:52

نیب ڈرائیور کی مدعیت میں حمزہ شہباز کے گارڈز کے خلاف مقدمہ درج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نیب کے ڈرائیور ممتاز حسین کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، تشدد اور اسلحہ تاننے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدعی نیب اہلکار نے بتایا کہ حمزہ شہباز کے گارڈز نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑدیے اور سرکاری گاڑی کا شیشہ توڑا جبکہ نیب ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب کی ٹیم نے ا?مدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا لیکن وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب ٹیم پر مبینہ طور پر تشدد کرتے ہوئے گرفتاری میں مزاحمت کی تھی۔ پولیس نے باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا۔دوسری جانب ن لیگ نے بھی نیب اہلکاروں کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درخواست دی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ نیب نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔