سرینا ہوٹل ہواوے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع ہوگیا

ہفتہ 6 اپریل 2019 22:18

سرینا ہوٹل ہواوے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع ہوگیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2019ء) سرینا ہوٹل ہواوے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ٹورنامنٹ میں 11پاکستانی جبکہ بیلجیئم، مصر، جرمنی، ہانگ کانگ، آئر لینڈ، کویت، سائوتھ افریقہ، سپین اور زمبابوے کے 13سکواش سٹارزحصہ لے رہے ہیں، فائنل جیتنے والے کھلاڑی کو 20ہزار ڈالر انعام دیاجائے گا۔

پہلے روز جرمنی کے یانیک نے پاکستان کے اسرار احمد کو 11-1, 11-1, 11-8 جبکہ آئرلینڈ کے سین کانروئے نے پاکستان کے ظاہر شاہ کو 11-8, 11-9, 11-2 سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں کویت کے عمار نے زمبابوے کے احمد حسن کو11-6, 11-6, 11-7 اور پاکستان کے مجتبیٰ بخاری نے سائوتھ افریقہ کے جین برائٹس کو8-11, 11-8, 11-7, 8-11, 11-5 سے شکست سے دوچار کیا۔ایک اور میچ میں پاکستان کے عماد فرید نے ہم وطن دانش اطلس کو 8-11, 11-7, 11-6, 11-7 ، بیلجئم کے جوئیری ہیپرز نے پاکستان کے حارث اقبال کو 11-2, 11-5, 18-16 (سے ہرایا، ہانگ کانگ کے چی ہیم وانگ نے پاکستان کے حارث قاسم کو 11-3, 11-3, 3-11, 11-1 اور مصر کے عمر نے پاکستان کے فرحان زمان کو 11-2, 11-5, 7-11, 11-4 کے سکور سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں دوسرے رائونڈ کے میچ آج اتوار کو کھیلے جائیں گے۔