معیشت کا کباڑا کرنے کے بعد حکومت نے اپوزیشن کو بڑی آفر کر دی

مسلم لیگ ن آئے اور آ کر پنجاب حکومت سنبھالے،دانیال احمد کا دعویٰ

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 7 اپریل 2019 04:15

معیشت کا کباڑا کرنے کے بعد حکومت نے اپوزیشن کو بڑی آفر کر دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اپریل 2019ء) حکومت وزیر کبھی ملک پاکستان کو کنگال کہتے ہیں تو کبھی معیشت کو کنگلا۔حالات یہ ہیں کہ ڈالر ان کی پکڑمیںنہیں آ رہا اور دیگر شعبہ جات میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہے۔یوں لگتا ہے کہ حکومتی وزرااور ان کے تھنک ٹینکس کے ہاتھ پاﺅں پھولے ہوئے ہیں۔اپوزیشن تو کئی بار متحد ہو کر حکومت کے پر کاٹنے کے لیے تیار ہو چکی ہے مگر حکومتی پارٹی کے اندر ہی کئی بار دھڑے اور گروپ بندی دیکھنے میں آئی ہے جس کی واضح مثال شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں بھی وزیر اعلیٰ محمود خان کے خلاف ایک بڑی لابی ایکٹو نظر آتی ہے۔یوں ظاہر ہوتا ہے کہ جلد یا بدیر موجودہ حکومت کے حوالے سے کوئی بڑا فیصلہ سامنے آ جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے راہنما دانیال چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی کو ارد گرد سے آفرز آ رہی ہیں کہ آپ آئیں اور آ کر پنجاب حکومت سنبھالیں کیونکہ موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور ملک کا سب سے بڑا صوبہ بھی پیداواری اور انتظامی حوالے سے شکست و ریخت کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں صوبہ پنجاب اپنے علاوہ وفاق کے لیے بھی بجلی اور دیگر فوائد پہنچاتا تھا مگر اب حال یہ ہے کہ پنجاب کو خود اپنے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ جب سے معیشت کی کشتی ڈوبی ہے تب سے اب تک حکومتی وزرا سے کوئی بھی شعبت سنبھلنے کا نام نہیں لے رہا۔نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے راہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ہمیں پنجاب سنبھالنے کی پیشکش کچھ عرصے سے ہو رہی ہے تاہم ہمارا ابھی کوئی ایسا ارادہ نہیں ہے۔حکومت گرانے کے حوالے سے سابق صدر آسف علی زرداری بھی کئی بار نمبر گیم پوری ہونے کا عندیہ دے چکے اور مولانا فضل الرحمٰن نے بھی حکومت گرانے کی بات کی ہے۔