آئیسپو شنگھائی 5تا7جولائی،کموڈٹی ایکسپو اینڈ انویسٹمنٹ فیئر 12تا18جون چین میںمنعقد ہو گا

اتوار 7 اپریل 2019 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2019ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے جون میں چین میں منعقدہ نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

جنوب اور جنوب مشرقی ایشیاء کموڈٹی ایکسپو اینڈ انویسٹمنٹ فیئر 12تا18جون منعقد ہو گا جس میں ٹیکسٹائل فیبرک اینڈ گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل/بیڈ لاہنن، بیڈ شیٹس اور کورز، منرلز، میڈیکل ڈیوائسز اینڈ فارما سیوتیکل اپرانوسیز، جیولری، بلڈنگ میٹریل، سافٹ ویئر، ہنڈی کرافٹس، ٹور ازم، سپورٹس گڈز، سرجیکل اینڈ ڈینٹل انسٹرومنٹس ، کارپٹس اور قالین ، لیدر گارمنٹس اینڈ لیدر گڈذ، فٹ وئیر ، چاول، سٹیشنری ویئر، ہربل کاسمیٹکس ،انجینئرنگ اور آٹو پارٹس کے سٹالز لگائے جائیں گے۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ19اپریل مقرر کی گئی ہے۔علاوہ ازیںچین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ’’ آئیسپو شنگھائی ‘‘ 5تا7جولائی منعقد ہو گی جس میں سپورٹس پروڈکٹس بشمول آئوٹ ڈور ٹریولنگ، پیڈنگ اینڈ واٹر سپورٹس، فٹنس ، سپورٹ سٹائل، ایکشن سپورٹس ، فیبرکس اینڈ فائبرز کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔اس نمائش کے لئے پہلے ہی درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :