پ*سانحہ ساہیوال کیس کی سماعت آج ہوگی ،فریقین کے وکلاء دلائل دینگے

اتوار 7 اپریل 2019 19:15

ھ*ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2019ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاں کی عدالت میں سانحہ ساہیوال کے چھ گرفتار ملزموں صفدر حسین،سیف اللہ عابد،احسن خاں،رمضان،حسنین اکبر اور نا صر نواز کی دہشت گر دی ایکٹ کی دفعہ توڑنے کے متعلق در خواست کی سماعت اور فریقین کے وکلاء کے دلائل آج 8اپریل کو ہوگی۔

(جاری ہے)

4اپریل کو فرد جرم عائد کر نے سے قبل 4ملزموں کی طرف سے 23.A ضابطہ فوجداری کے تحت 4ملزموں کے وکیل نے در خواست دائر کی تھی کہ دہشت گر دی ا یکٹ کی دفعہ کو ختم کر کے مقدمہ سیشن کورٹ کے سپرد کیا جائے ۔19جنوری کو جی ٹی روڈ پر پل55کے قریب سانحہ ساہیوال کے کار سوار خاندان چو نگی امر سدھو لاہر کے مہر خلیل ،اسکی بیوی نبیلہ،13سالہ بیٹی اریبہ اور ڈرائیور ذیشان کو سی ٹی ڈی اہل کاروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور10سالہ بچہ عمیر خلیل اور اسکی دو کمسن بہنیں حاویہ ،معاویہ زخمی ہو گئیں تھیں ۔

جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو مقتول خاندان کا قاتل قرار دے دیا تھا اور پولیس یوسف والہ نے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا اور ملزموں کے خلاف مقدمہ337,324,302اور7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کیا گیا تھا۔