مری ،طالبہ ڈولی لفٹ سے گر کر جاں بحق

طالبہ نے خود ڈولی لفٹ سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی، پولیس کاموقف

اتوار 7 اپریل 2019 19:20

مری ،طالبہ  ڈولی لفٹ سے گر کر جاں بحق
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2019ء) مری میں تھرڈ ائیر کی طالبہ صباء لفٹ سے گر کر جاں بحق ہوگئی اس معاملے پر پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ طالبہ نے خود ڈولی لفٹ سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مری کے قریب تھرڈ ائیر کی طالبہ صباء ڈولی لفٹ سے گر کر جاں بحق ہوگئی پولیس کے مطابق صباء نے لفٹ سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔ واضح رہے کہ تھانہ لورہ کی حدود میں ڈولی لفٹ سے گر کر جا ں بحق ہو نے والا یہ چوتھا واقعہ ہے، اس قبل اسی علاقے میں تین خواتین اور ایک مرد جا ں بحق ہوا ہے ان واقعات کو بھی خود کشی کا رنگ دیا گیا ، عوام میں شدید خوف وہراس ایسے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔