مظفرگڑھ، ملک غلام محمد نور ربانی کھر کی جانب سے تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

اتوار 7 اپریل 2019 19:50

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2019ء) دڑہ فاونڈیشن کے روح رواں سابق ممبر قومی اسمبلی ملک غلام محمد نور ربانی کھر گزشتہ بائیس سالوں سے ہر سال تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں جس میں ریجن بھر کے ہزاروں مرد وزن آنکھوں کے علاج، آپریشن اور معائنے کے لیے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر پاکستان بیت المال سید کاشف سلیم نے ممبر قومی اسمبلی ملک غلام محمد رضا ربانی کھر کے ہمراہ کیمپ کا وزٹ کیا اور بہترین انتظامات اور مریضوں کے قیام وطعام کا بندوبست کرنے پر انہیں مبار کباد دی۔

اس سال کیمپ میں ہزاروں افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی دی گئیں اور تقریباً آٹھ سو افراد کی آنکھوں کا آپریشن ملک بھر سے درجن سے زیادہ بہترین سرجنز نے دن رات جانفشانی سے کام کر کے کیا۔ کراچی کی مشہور ومعروف سوسائٹی فار دی پریوینشن اینڈ کیور بلاینڈنیس اور پاکستان بیت المال عموماً سوسایٹی کی طرف سے کیے گئے اخراجات کی واپسی کے لیے تعاون کرتا ہے۔