وزیراعلیٰ پنجاب سے سرداراختر مینگل کی قیادت میں وفد کی ملاقات، والد کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار

اتوار 7 اپریل 2019 20:30

لاہور۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی ۔سردار اختر مینگل اوران کے وفد کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کے والد سردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ۔

سردار اختر مینگل اوران کے وفد نے وزیراعلیٰ سے دلی ہمدردی اوراظہارتعزیت کیا۔سردار اختر مینگل اوران کے وفد کے اراکین نے سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی، وفد نے سردار فتح محمد خان بزدار کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے اور بلوچستان میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں ،بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نئے پاکستان میں بلوچستان کے عوام کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے ،ہم سب نے ملکرپاکستان کو خوشحال ملک بنانا ہے ،ملاقات کرنیوالوں میں سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی،ثناء اللہ بلوچ، اکبر مینگل،ملک نصیر شاہوانی، احمد نواز بلوچ،ہاشم،ایمل کلماتی ،اختر حسین سمیت دیگر شامل تھے۔