نیل روبرٹسن نے چائنہ اوپن سنوکر ٹورنامنٹ جیت لیا

اتوار 7 اپریل 2019 21:35

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2019ء) نیل روبرٹسن نے چائنہ اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں جیک لیسوسکی کو 11-4 فریمز سے شکست دی۔

(جاری ہے)

چین میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں نیل روبرٹسن نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیک لیسوسکی کو 4 کے مقابلے میں 11 فریمز سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ ان کے کیریئر کا تیسرا رینکنگ ٹائٹل ہے۔

متعلقہ عنوان :