جعلی اکائونٹس کیس ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 30 اپریل تک توسیع

پیر 8 اپریل 2019 16:10

جعلی اکائونٹس کیس ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکائونٹس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 30 اپریل تک توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو جعلی اکائونٹس کیس میں سابق وزیر اعلی سندھ سیدقائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع معاملے کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی سماعت کے دور ان عدالت نے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 30 اپریل تک توسیع کردی ۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے خلاف دادو اور ٹھٹھہ شوگر مل میں انکوائری چل رہی ہے۔