دو ماہ کے دوران ایل ڈی اے سٹی کے لئے 650کنال اراضی پیش کر دی گئی

پیر 8 اپریل 2019 16:33

دو ماہ کے دوران ایل ڈی اے سٹی کے لئے 650کنال اراضی پیش کر دی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2019ء) دو ماہ کے دوران ایل ڈی اے سٹی کے لئے 650کنال اراضی پیش کر دی گئی ۔سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 9ہزار فائل ہولڈرز کو پلاٹ دینے کے لئے ایل ڈی اے سٹی کے مقامی مالکان سے اراضی کے حصول کا کام تیزکیاجائے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(اربن پلاننگ)رانا ٹکا خان کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی سپروائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سکیم پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

رانا ٹکا خان نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کام شروع کرنے کے لئے موزوں اراضی کی بلاتاخیر نشاندہی کی جائے‘میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ اور انجینئرنگ ونگ باہمی مشاورت سے قطعہ اراضی کا انتخاب کریں۔کنٹرولڈ ایریا سے مٹی چوری کرنے والے عناصر کو جلد سزا دلوانے کے لئے قانونی کارروائی کی جائے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی فہد انیس ‘ڈائریکٹر کمپیوٹرسروسز عبد الباسط قمر‘ ڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن شبیر احمد چیمہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔