برطانوی کھلاڑی بیری مڈلٹن کا انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پیر 8 اپریل 2019 16:43

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2019ء) برطانوی کھلاڑی بیری مڈلٹن نے انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہیں 16 سالہ کیریئر کے دوران ملک کی طرف سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 432 میچز میں برطانیہ کی نمائندگی جن میں انہوں نے 119 گولز کئے۔

(جاری ہے)

مڈلٹن نے انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2016ء میں منعقدہ ریو اولمپکس گیمز ریٹائرمنٹ کے بارے سوچ رہا تھا، بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ساتھ میری زندگی کی ترجیحات بھی منتقل ہو گئی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ کیریئر کے دوران میں نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق بھرپور انداز سے ملک کی نمائندگی کی اور اب وقت آ گیا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔

مڈلٹن 2012ء لندن اور 2016ء ریو اولمپکس گیمز میں برطانوی ٹیم کے کپتان تھے۔ انہیں اس کے علاوہ 4 اولمپکس گیمز، 4 ورلڈ کپ ٹورنامنٹس اور 8 یورپین چیمپئن شپس کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔