کبیروالا،اسلحہ کے زور پرڈکیتی کے دوران نقدی،موبائل فونز چھیننے والا قمری گینگ گرفتار

پیر 8 اپریل 2019 17:14

کبیروالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2019ء) اسلحہ کے زور پرڈکیتی کے دوران نقدی،موبائل فونز چھیننے والا قمری گینگ گرفتار،گرفتار گینگ کے خلاف تحصیل کبیروالہ کے مختلف تھانوں درجنوں مقدمات درج ہے ملزمان سے 24 ہزار نقدی، 1 کلاشنکوف، 3 موبائل فونز برآمد, ڈی پی او خانیوال محمد معصوم کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے 21 فروری کو مناں والا کے قریب صابر حسین سے ڈکیتی کی واردات کی تھی،ملزمان نے دوران واردات موٹرسائیکل،موبائل فونز اور نقدی چھین لی تھی واردات کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے SHO سرائے سدھو کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم کی ان تھک محنت اور کوشش سے مقدمہ کے 2 ملزمان قمر اور ثمر عباس کو گرفتار کر لیا گیا۔