پاک قطر تکافل گروپ کی جانب سے اسلامک اسکالرز کیلئے "پاکستان میں تکافل پریکٹسز"کے عنوان سے سمینار کا انعقاد!

پاک قطر تکافل گروپ اور آئی بی اے سینٹرفار ایکسلنس ان اسلامک فنانس نے مشترکہ طورپر "پاکستان میں تکافل پریکٹسز"کے عنوان سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں دارالعلوم کورنگی اور جامعةالرشید سمیت نامور مدارس کے 100سے زائد مفتیانِ کرام نے شرکت کی

پیر 8 اپریل 2019 19:44

پاک قطر تکافل گروپ کی جانب سے اسلامک اسکالرز کیلئے "پاکستان میں تکافل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2019ء) پاک قطر تکافل گروپ اور آئی بی اے سینٹرفار ایکسلنس ان اسلامک فنانس نے مشترکہ طورپر "پاکستان میں تکافل پریکٹسز"کے عنوان سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں دارالعلوم کورنگی اور جامعةالرشید سمیت نامور مدارس کے 100سے زائد مفتیانِ کرام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)


    اس مو قع پر آئی بی اے سیف کے بانی ڈائریکٹر احمد علی صدیقی سمیت پاک قطر تکافل کے شریعہ ایڈوائزر ی بورڈکے ممبران مفتی حسان کلیم اور ڈاکٹر مفتی عصمت اللہ نے خطاب کیا۔


    تقریب میں پاک قطر فیملی تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد منہاس، پاک قطر فیملی تکافل کے چیف آپریٹنگ آفیسر وقاص احمد، پاک قطر تکافل گروپ کے چیف فنانشل آفیسر کامران سلیم اور پاک قطر تکافل گروپ کے ہیڈ آف شریعہ مفتی ایم شاکرصدیقی سمیت پاک قطر تکافل گروپ کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک قطر تکافل کی مینجمنٹ نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :