اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 30 اپریل تک توسیع کردی

پیر 8 اپریل 2019 23:20

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 30 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت تک قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 30اپریل تک کیلئے توسیع کرنے کا حکم سنایا۔

سماعت کے دوران نیب کی طرف سے جواب کیلئے مہلت کی استدعاکی گئی جس پر عدالت نے 2ہفتوں میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 30اپریل تک کے لیے توسیع کردی۔ سابق وزیراعلی سندھ دادو اورٹھٹھہ شوگرملز سے متعلق انکوائری میں عبوری ضمانت پرہیں۔