مسائل کے حل نہیں ہونے خلاف ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا آغاز کردیا گیا

پیر 8 اپریل 2019 23:42

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2019ء) نصیرآباد کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے پر عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ کے لیے پیدل لانگ مارچ کا قافلہ روانہ ہوگیا منزل کی طرف رواں دواں تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد کی مختلف سیاسی جماعتوں اور عوام کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی شہریوں کو مالکانہ حقوق کی فراہمی محکمہ ریلوے کی جانب سے ریلویز اسٹیشن اورگردو نواح کے رہائشی آبادی کے مکانات کو گرانے کی دھمکی شہرکو بائی پاس کی عدم فراہمی کچھی کینال کی تکمیل سیوریج سسٹم کی بحالی اوچ پاور پلانٹ میں مقامی افراد کو تعینات نہیں کرنے لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل کے حل نہیں ہونے خلاف ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا آغاز کردیا گیا ہے لانگ مارچ کی سربراہی کامریڈ تاج بلوچ کررہے ہیں لانگ مارچ میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرخان جان بنگلزئی جماعت اسلامی کے ضلعی امیر خاوند مینگل جنرل سیکریڑی عبدالوہاب سومرو نیشنل پارٹی کے رہنماڈاکٹر غلام سرور بلوچ سنی تحریک کیصوبائی رہنما نواب دین ڈومکی ضلعی صدر وڈیرہ نصراللہ نیچاری محمد نواز بنگلزئی خادم حسین بنگلزئی محمد نوازبھنگر سمیت دیگر افراد شامل ہیں لانگ مارچ کرنے والوں کے شرکاء کو پیپلزپارٹی نصیرآباد کے ڈویثزنل صدر میرسعداللہ جتک نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرجاگن خان مغیری شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ سعید احمد بنگلزئی سابق کونسلرحاجی شیراحمد کھیازئی میرعبدالقدیر بنگلزئی محمد یونس بوہڑ نے پھولوں کا ہارپہنا کر رخصت کردیا