پرائیویٹ تعلیمی اداروں اورپی ایس آراے کے مابین اختلافات

منتخب ممبران کو ایم ڈی کی طرف سے شوکازنوٹس جاری،نجی شعبہ کی طرف سے نوٹس کی مذمت

پیر 8 اپریل 2019 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2019ء) پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور نجی سکولزریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے منتخب ممبران فضل اللہ دائودزئی اور سیدانس تکریم کو ایم ڈی پی ایس آراے کی جانب سے شوکازنوٹس جاری کردیاگیا منتخب ممبران کاموقف ہے کہ ہم نے ایکٹ اور ریگولیشن کے مطابق قانونی کرداراداکیاہے نوٹس غیرقانونی ہے ایم ڈی نوٹس جاری کرنے کے مجازنہیں۔

طویل عرصے سے پی ایس آراے کااجلاس بار بار مطالبے پر سیکرٹری ایجوکیشن کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت پی ایس آراے کے چیئرمین اور سیکرٹری ایجوکیشن ارشدخان کی صدارت میں شروع ہوا اجلاس میں ایم ڈی پی ایس آراے بمعہ ڈائریکٹرز،ڈائریکٹرایجوکیشن حافظ ابراہیم،سیکرٹری فنانس،سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ،ماہرتعلیم اور منتخب ممبران فضل اللہ دائودزئی،سیدانس تکریم،شوکت محمود،امجد علی شاہ شریک ہوئے اجلاس میں ایم ڈی پی ایس آراے کی جانب سے سابقہ شیڈول کو پی ایس آراے سے باقاعدہ منظوری کے بغیرجاری کئے گئے شیڈول کو کثرت رائے سے غیرقانونی قراردیاگیا جس کے مطابق نجی شعبہ سے ٹرپل لیٹ فیس وصول کیاگیا پہلے سے رجسٹرڈسکولوں سے دوبارہ سکیورٹی فیس کی وصولی کوبھی غلط قرار دیاگیا اورآئندہ کیلئے نئے شیڈول کے مطابق 2019-20کیلئی30جون تک نارمل فیس کے ساتھ رجسٹریشن اورتجدیدکی جائیگی اجلاس میں نئے ضم شدہ اضلاع کے حوالے سے منتخب ممبرفضل اللہ دائودزئی کی قراردادکوقانونی قراردیتے ہوئے فیصلہ کیاگیاکہ ضم شدہ اضلاع میں رجسٹریشن اور رینول کیلئے بغیرلیٹ فیس کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ایجوکیشن کسی اورمیٹنگ میں جانے کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری عارف نے اجلاس کی صدارت شروع کی توڈویڑنل دفاترکے قیام پر منتخب ممبران کاموقف تھاکہ ایسے فنانس کمیٹی کی منظوری کے بعد اجلاس میں پیش کیاجائے جس پر ایڈیشنل سیکرٹری برہم ہوئے اور منتخب ممبران نے احتجاجاًواک آئوٹ کیا منتخب ممبران کے جانے سے کورم ٹوٹ گیا جس کے بعد ایم ڈی پی ایس آراے کی جانب سے شوکازنوٹس جاری کردیاگیاہے منتخب ممبران کاموقف ہے کہ ہم مشیرتعلیم،سیکرٹری تعلیم اور پی ایس آراے ممبران کے مثبت رویے پرانکاشکریہ ادا کرتے ہیں اوراہم قانون وضابطے کے مطابق اپناکرداراداکرتے رہیں گے۔

دریں اثنائ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صدر سلیم خان اور جنرل سیکرٹری عطاء الرحمن نے ایم ڈی کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف بھرپوراحتجاج اور عدالت جانے کااعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ جولوگ حکومت اور نجی شعبہ میں خلیج پیدا کرناچاہتے ہیں ان کوبے نقاب کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :