کراچی،واٹربورڈ دستیاب پانی کی شہریوں میں مننصفانہ تقسیم کیلئے دن رات سرگرم عمل ہے،اسد اللہ خان ایم ڈی واٹر بورڈ

منگل 9 اپریل 2019 00:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2019ء) ایم ڈی واٹربورڈانجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈکوشہرکی طلب سے نصف پانی دستیاب ہے واٹربورڈ دستیاب پانی کی شہریوں میں مننصفانہ تقسیم کیلئے دن رات سرگرم عمل ہے،سیوریج کے مسائل خاتمے کیلئے شہریوںکا تعاون ناگزیر ہے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے منتخب نمائندوں اور شہریوں کے مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پانی کی چوریو لیکیجز کے خاتمہ اور تمام اضلاع کوان کی ضرورت کیمطابق دستیاب پانی کی فراہمی و منصفانہ تقسیمم کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں ، سیورکلینگ و راڈنگ میشنوں کی آمد سے نکاسی آب کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی تاہم شہریوں کے تعاون کے بغیر نکاسی آب کے مسائل پر پوری طرح قابوپانا مشکل ہے ،انہوںنے کہا کہ واٹربورڈ بلاکسی امتیاز وتخصیص تمام شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم پر یقین رکھتا ہے اس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش کی شکایات کا تقریبا خاتمہ کردیا گیا ہے دیگر کیلئے مختلف علاقوں میں کام جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بالخصوص وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی ہدایات ہیں کہ شہریوں کو دستیاب پانی کی مسلسل اور لائنوں کے ذریعے فراہمی یقینی بنائی جائے اور منتخب نمائندوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل کیئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کے افسران انجینئرز اور ان کا عملہ تعطیلات کے ایام میں بھی شہریوں کی خدمت جاری رکھتا ہے ، ایم ڈی واٹربورڈ نے منتخب نمائندوںسے کہا کہ وہ پانی چوری کے خاتمہ اور واٹربورڈکے بلوں کی بروقت ادائیگی کیلئے بھی واٹربورڈسے تعاون کریں ،رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے یوسی چیئرمینوں اور اپنے حلقہ انتخاب کے عمائدین کے ساتھ ایم ڈی واٹربورڈ سے ملاقات کی اور اپنے حلقہ انتخاب کے مکینوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب کے متعدد مسائل سے ایم ڈی واٹربورڈ کو آگاہ کیا جن کے فوری حل کیلئے ایم ڈی واٹربورڈ نے اعلیٰ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کردیئے ،قبل ازیں ڈرگ روڈ اقبال کالونی سعادت کالونی اور دیگر آبادیوں سمیت کوثر نیازی کالونی نارتھ ناظم آباد کے مکینوں کے وفود اور شیرشاہ یوسی ون کے چیئرمین محمد ایاز آفریدی اور وائس چیئرمین رانا محمد وارث نے ایم ڈی واٹربورڈ سے ملاقات کی اور فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات بیان کیں ،ایم ڈی واٹرٹربورڈ ان کو مسائل کے جلد حل کا یقین دلایا اور مذکورہ علاقوں میں تعینات واٹربورڈ کے انجینئرزاور افسران سیچ رپورٹ طلب کرلی ۔