عبدالحکیم ،ضلع بھر میں ڈکیتی، راہزنی، قتل کی سنگین وارداتوں میں مطلوب بین الصوبائی قمری گینگ گرفتار

منگل 9 اپریل 2019 00:27

عبدالحکیم ، کبیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2019ء) ضلع بھر میں ڈکیتی، راہزنی، قتل کی سنگین وارداتوں میں مطلوب بین الصوبائی قمری گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈی پی او خانیوال محمد معصوم نے سنگین وارداتوں میں مطلوب مجرمان کو گرفتار کرنے کیلئے ایس ایچ او تھانہ سراے سدھو کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی انتھک محنت کے بعد ڈکیتی، راہزنی، قتل ناجائز اسلحہ سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں بین الصوبائی قمری گینگ کے اشتہاروں جن میں قمر عباس، اور ثمر عباس جوکہ ضلع بھر میں اسلحہ کے زور پر شہریوں اور راہگیروں سے رقوم موبائلز اور دیگر وارداتوں سے خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا کو گذشتہ روز گرفتار کر کے انکے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی ایک کلاشنکوف تین قیمتی موبائلز برآمد کر لیے ہیں اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے یہ ملزمان سنگین جرائم پیشہ ورانہ وارداتوں میں مطلوب تھے ان ملزمان نے دو ماہ قبل 21 فروری کو مانا والا کے قریب صابر حسین نامی شخص سے بھی ڈکیتی کی واردات کی تھی ڈی پی او خانیوال محمد معصوم نے میڈیا کو بتایا کہ کہ پولیس عوام کی محافظ ہے اور ہم عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے گی انہوں نے کہا کہ شہریوں تاجران سول سوسائٹیز اور صحافیوں کا انتظامیہ سے چولی دامن کا ساتھ ھوتا ہے حالات کی بہتری میں ہم سب کو ملکر سماج دشمن عناصر کا قلع کرنا ہے ۔