حسنین کو روکنے والے کیا چاہتے ہیں؟ ، وسیم اکرم نے انتہائی شاندار بات کہہ دی

میں اور وقار بھی اتنی عمر میں ٹیم میں آئے ، حسنین جتنا زیادہ ٹیم کیساتھ رہےگا اس میں اتنا اعتماد بڑھے گا اور فٹنس بہتر ہو گی:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 9 اپریل 2019 13:03

حسنین کو روکنے والے کیا چاہتے ہیں؟ ، وسیم اکرم نے انتہائی شاندار بات ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اپریل 2019ء) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے محمد حسنین کی ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت کی مخالفت کرنے والوں کو بہترین جواب دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 52 سالہ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کو روکنے والے آخر کیا چاہتے ہیں؟ جب میں قومی ٹیم میں آیا تو صرف 17 سال کا تھا اور کسی بھی طرح کی کرکٹ نہیں کھیلی تھی اور جب وقار یونس قومی ٹیم میں آئے تو صرف 18 سال کے تھے اور انہوں نے بھی بمشکل کوئی فرسٹ کلاس میچ کھیلا ہو گا۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ محمد حسنین جتنا زیادہ ٹیم کیساتھ رہے گا اس میں اتنا ہی اعتماد بڑھے گا اور فٹنس بھی بہتر ہو گی۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں محمد عامر بہترین باﺅلر ہے ان پر تنقید مناسب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کا فارمیٹ 1992 والا ہے، پاکستان ٹیم کے چانسز ہیں، اچھا کھیلنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیں کوئی نیا بیٹسمین نہیں مل رہا ہے، کرکٹ کے معاملے پر ہمیں معیار کی طرف دیکھنا چاہئے۔

واضح رہے کہ کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو اپنی کارکردگی پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ٹیم کا سٹرائیک باﺅلر وکٹیں نہ لے رہا ہو تو کپتان کو پریشانی ہوتی ہے۔