مہک نور نے ایفل ٹاور دیکھنے کیلئے فرانس جانے کا پروگرام بنا لیا

منگل 9 اپریل 2019 13:18

مہک نور نے ایفل ٹاور دیکھنے کیلئے فرانس جانے کا پروگرام بنا لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2019ء) فلم اور تھیٹر کی خوبرو اداکارہ مہک نور نے ایفل ٹاور دیکھنے کے لئے فرانس جانے کا پروگرام بنا لیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ مہک نور مسلسل شوبز مصروفیات کے باعث ذہنی تھکاوٹ سے دوچار ہیں اور اسی لیے انہوں نے چھٹیاں منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں انہوں نے فرانس کا انتخاب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مہک نور نے اپنی دیرینہ خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے فرانس جانے کا پروگرام بنایا ہے جہاں وہ خصوصی طور پر ایفل ٹاور دیکھنے کے لئے جائیں گی جبکہ اس کے علاوہ وہ فرانس کے دیگر مقامات کی بھی سیرو تفریح کریں گی۔مہک نور فرانس میں اپنے اور اہل خانہ کے لئے شاپنگ بھی کریں گی اور رمضان المبارک سے قبل پاکستان واپس آجائیں گی ۔