شوکت عزیز کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے ریفرنس پر سماعت وکلاء کی عدم حاضری پر ملتوی

لیاقت جتوئی سمیت تین ملزمان کی بریت کی درخواست پر سماعت آئندہ تاریخ پر ہو گی

منگل 9 اپریل 2019 13:47

شوکت عزیز کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے ریفرنس پر سماعت وکلاء ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2019ء) احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے ریفرنس پر سماعت وکلاء کی عدم حاضری پر ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ریفرنس پر سماعت کی۔ملزمان کے وکلاء کی عدم حاضری پر کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی ۔ معاون وکیل نے کہاکہ شاہ خاور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میں ہیں، لیاقت جتوئی سمیت تین ملزمان کی بریت کی درخواست پر سماعت آئندہ تاریخ پر ہو گی۔کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔