نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے ٹیکس نیٹ و جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوگا، افتخار بشیر

منگل اپریل 15:41

نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے ٹیکس نیٹ و جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوگا، افتخار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2019ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو رکن لاہور چیمبرآف کامرس نے تاجر تنظیموں کی مشاورت سی15 اپریل سے نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سکیم سے ٹیکس نیٹ اور جی ڈی پی کی شرح میں اضافہہو گا جس سے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہوگا۔

نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے اجراء سے پاکستانیوں کے اثاثوں کی ڈکلیریشن سے ٹیکس آمدن ور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہو گا جس سے ملک کو بیرونی اداروں سے ان کی شرائط پر قرضے حاصل کرنے سے نجات مل جائیگی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعت کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ گزشتہ ایمنسٹی سکیمز کے مثبت نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ایمنسٹی سکیم لانا ملکی مفاد میں ہے تاکہ جو پاکستانی اپنے اثاثے بروقت ڈکلیئر کرکے حکومت کو ٹیکس ادا نہیں کرسکے وہ بھی اس سکیم سے استفادہ کرکے اپنے کاروبار کو قانونی شکل دے سکیں۔

انہوںنے کہا کہ ایمسنٹی سکیم کا مقصد ملک و بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے اثاثوں کی ڈکلیریشن سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے اعتماد کو بڑھانے ،کالادھن سفید کرنے، ایس ایم ایز ، ایکسپورٹ ویئر ہائوسز اور ایگریکلچر سیکٹر کے مراعات اور سمگلنگ کی روک تھام ازحد ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے قواعد و ضوابط گزشتہ سکیم کی طرح ہونے چاہئیے جو مختلف ٹیکس ریٹ کی بنیاد پر اعلان کی گئی تھی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کرکے اپنے کاروبار کو ٹیکس ادا کرکے قانونی شکل دے سکیں۔