اعلی عدلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال معاملہ ،فیصل رضا نے اپنے دفاع میں بیان قلمبند کرا دیا، جرح بھی مکمل

میں نے کبھی کسی ادارے کو دھمکی نہیں دی،توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا، ساری زندگی آئین پاکستان کا دفاع کروں گا، سابق سینیٹر

منگل 9 اپریل 2019 16:13

اعلی عدلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال معاملہ ،فیصل رضا نے اپنے دفاع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2019ء) انسداد دہشتگردی عدالت میں اعلی عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے معاملہ پر فیصل رضا نے اپنے دفاع میں بیان قلمبند کرا دیاجس کے بعد جرح بھی مکمل کرلی گئی ۔ منگل کو کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی ۔ فیصل رضا عابدی نے اپنے دفاع میں بیان قلمبند کرادیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ کی آزادی کے لئے میں پیش پیش تھا۔

انہوںنے کہاکہ 12 مئی 2007 کو میرے 17 ساتھی شہید ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آئیں پاکستان کے تحت سارے عدالتوں کے حکم ناموں کا احترام کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ سپریم جوڈیشل کونسل نے مجھے اختیار دیا ہے کہ کوئی بھی کورٹس آئین کی خلاف ورزی کرے تو میں تنقید کروں۔انہوںنے کہاکہ دو سابق چیف جسٹس کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز دائر کئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ساری زندگی آئین پاکستان کا دفاع کروں گا۔انہوںنے کہاکہ میں نے کبھی کسی ادارے کو دھمکی نہیں دی۔توہین کا سوچ بھی نہیں سکتابیان کے بعد فیصل رضا عابدی پر جرح بھی مکمل کر لی گئی۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی گئی