روس سے میزائل خریداری معاہدے پر امریکی دبائومیں نہیں آئیںگے،ترک صدر

روسی وترک صدور کی ملاقات،دونوں رہنمائوں نے باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

منگل 9 اپریل 2019 16:48

روس سے میزائل خریداری معاہدے پر امریکی دبائومیں نہیں آئیںگے،ترک صدر
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2019ء) ترک صدر ایردوآن نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ ایس 400میزائل نظاموں کی خریداری ان کے ملک کی خود مختاری کا معاملہ ہے اور وہ اس بارے میں کسی دبائو میں نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ امریکا کے شدید اعتراض کے باوجود نیٹو کا رکن ملک ترکی روسی دفاعی میزائل نظام خریدنے پر مصر ہے۔ روس ترکی کو ابتدائی طور پر ایس 400میزائل نظاموں میں سے چار اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم رواں برس جولائی میں فراہم کرے گا جن کی مالیت 2.2 ارب ڈالر بنتی ہے۔