سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ،معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا

منگل 9 اپریل 2019 17:55

سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ،معاملہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2019ء) سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی ضمانت کی سماعت ، جسٹس عمر سیال پر مشتمل دورکنی بینچ نے درخواست مزید سماعت کے لیے چیف جسٹس کو بھیج دی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عمر سیال کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی عبوری ضمانت کی درخواست پر چیف جسٹس اور جسٹس کے کے آغا فیصلہ کرچکے ہیں،شرجیل میمن کی گرفتاری کے بعد بھی وہی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا، درخواست گزار کے و کیل کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن 2017 سے جیل میں ہیں کیس میرٹ پر درخواست دائر کی ہے،اتنے عرصے میں شرجیل میمن کے خلاف 50 گواہوں میں سے صرف 3 گواہوں نے بیان قلمبند کرایا ہے،شرجیل میمن پر اشتہارات مہنگے دینے کا الزام ہیں،وفاقی حکومت کی اشتہارات کی نئی لسٹ کے مطابق اشتہارات نرخ پہلے سے بھی کہیں زیادہ ہے۔