وزیردفاع پرویزخٹک سے تاجکستان کے وزیردفاع جنرل شیر علی میرزو کی ملاقات

دفاعی تعلقات کومزید وسعت دینے پراتفاق

منگل 9 اپریل 2019 19:09

وزیردفاع پرویزخٹک سے تاجکستان کے وزیردفاع جنرل شیر علی میرزو کی ملاقات
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2019ء) وزیردفاع پرویزخٹک سے تاجکستان کے وزیردفاع جنرل شیر علی میرزو نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کومزید وسعت دینے پراتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک نے تاجکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن کیلئے پاکستان تاجکستان کی کوششوں کوسراہتا ہے۔