کوئٹہ شہر میں گرین لوکل بس سروس کے پائلٹ پروجیکٹ کی منظوری،ابتدائی طور پر 10بسوںکا آغاز شہر کے 2روٹس پر کیا جائے گا،

گرین لوکل بس سروس کو کوئٹہ کے دیگر روٹس تک وسعت دی جائے گی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر محمد عمر خان جمالی کی پریس کانفرنس

منگل 9 اپریل 2019 19:16

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2019ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر محمد عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی صدارت میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے ہیں، حکومت بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں گرین لوکل بس سروس کے پائلٹ پروجیکٹ کی منظوری دے دی،ابتدائی طور پر 10بسوں پر مشتمل سروس کا آغاز شہر کے 2روٹس پر کیا جائے گا،گرین بس منصوبے میں کوئٹہ کے مقامی ٹرانسپورٹرزکی شراکت داری بھی ہوگی جس کے لیے اظہار دلچسپی طلب کئے جائینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ روحانہ کاکڑ بھی موجود تھیں،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سریاب روڈ،جوائنٹ روڈ ،ائر پورٹ روڈ پر بس ٹرمینلز کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ کا تعاون حاصل کیا جائے گا محکمہ ٹرانسپورٹ کے محاصل میں اضافے کے لیے مختلف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ صوبے کے سرحدی علاقوں حب ،خضدار،رکھنی،ژوب ،جعفرآباداور جھل مگسی میں محکمہ ٹرانسپورٹ چیک پوسٹ قائم کرکے کمرشل گڈز اور پسینجرز بسوں کے پرمٹ چیک کرے گا،گڈز اور پسینجر ٹرانسپورٹ کی پرمٹ فیس پر نظر ثانی کرتے ہوئے ان میں مناسب اضافہ کیا جائے گا،موجودہ فیس میں 2013میں اضافہ کیا گیا تھا نادہندہ ٹرانسپورٹرز کی فہرست مشتہر کرکے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو فراہم کی جائے گی جس کے تحت انتظامیہ نادہندہ ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرے گی،صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مسافر بسوں کے حادثات کے روک تھام کے لیے بس مالکان کو پاپند کیا جائے گاکہ وہ حکومت بلوچستان سے منظور کمپنیوں سے اپنی بسوں میں ٹریکر اور کیمرے نصب کروائیں جو انہیں رعایتی نرخوں پر فراہم کئے جائینگے،انہوں نے کہا کہ ٹریکنگ سسٹم کے لیے کوئٹہ میں مرکزی کنٹرول روم جبکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میںذیلی کنٹرول روم قائم کئے جائینگے جو مسافر بسوں کی رفتار کو مانیٹرنگ کرینگے ،صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی استعداد کار میں ضافہ کے لیے محکمہ کی ضروری یات کے مطابق فنڈز کی فراہمی اور ملازمین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایس این ای کی منظوری کے لیے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کیں،کمرشل اور پسینجر گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کے اجراء کے نظام کو ایس آر ایس سوفٹ ویئر کے ذریے ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد آئندہ مالی سال میں گرین لوکل بس سروس کو کوئٹہ کے دیگر روٹس تک وسعت دی جائے گی،مسافر بسوں کی پرمٹ کی اجراء اور تجدید کو مسافر بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی انشورنس سے مشروط کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں اور مسافر بسوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجراء کو نجی شعبہ کے حوالے کیا جائے روٹ پرمٹ کی حامل گاڑیوں کو اسٹیکر جاری کئے جائینگے جن پر تاریخ تجدید درج ہوگی اور یہ اسٹیکر گاڑی کے فرنٹ شیشے پر نمایاں طور پر لگائیں جائینگے۔