ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے قومی انڈر 19ٹیم سر ی لنکا کے خلاف دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی

،ٹیم کی سلیکشن کے لئے ٹرائلز میچ کے لئے 26ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

منگل 9 اپریل 2019 22:16

ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے قومی انڈر 19ٹیم سر ی لنکا کے خلاف دو چار روزہ ..
لاہور۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2019ء) انڈر 19ورلڈ کپ 17جنوری سے 9فروری تک سائوتھ افریقہ میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریوں کے لئے پی سی بی نے قومی انڈر 19ٹیم کے لئے سری لنکا کے ٰدورہ کا بندوبست کیا ہے ۔دورہ کے دوران انڈر 19ٹیم دو چار روزہ میچز اور تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔پہلا چار روزہ میچ 3-6مئی دوسرا 9-12مئی کو گالے اور ہمبین ٹوٹا میں ہوگا ۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15مئی دوسرا 17مئی اور تیسرا 20مئی کو کھیلا جائے گا ۔دورہ سر ی لنکا کی تیاری کے لئے جونیئر سلیکشن کمیٹی نے باسط علی کی سربراہی میں 26ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جو کہ 11-13اپریل تک ہونے والے تین روزہ ٹرائلز میچ اور ایک روزہ میچ میں حصہ لیں گے جس کے بعد پندرہ کھلاڑیوں اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میچ میں حصہ لینے والے 26ممکنہ کھلاڑیوں میں خیام خان ،مضمل خان ،باسط علی ،عرفان نیازی ،سلمان شفقت ،عباس آفریدی ،آفتاب عالم ،محمد وسیم ،سید نذیر ،روحیل نذیر ،محمد طہہ،نادر شاہ ،سیم ایوب ،فہد منیر ،قاسم اکرم ،عامر علی ،محمد آصف ،ایم جہانگیر ،محمد عامر ،محمد حارث ،نیاز خان ،سلمان خان جونیئر ،اختر شاہ ،محمد جنید ،حیدر علی اور شیراز خان شامل ہیں ۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر ذاکر خان اور ترجمان سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قومی انڈر 19ٹیم کے دورہ سری لنکا کے علاوہ اور دیگر ملکوں کی ٹیموں کے ساتھ سیریز منعقد کروائی جائیں گی تاکہ قومی انڈر 19ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکے ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں انڈر 19ٹیموں سے قومی ٹیم کو بہترین کرکٹرز ملے ہیں جن میں احمد شہزاد ،بابر اعظم ،محمد نواز ،احسان عادل ،سمیع اسلم ،امام الحق ،شاداب خان ،شاہین شاہ آفریدی وغیر ہ شامل ہیں ۔قومی انڈر 19ٹیم ماضی میں 2006میں سرفراز احمد کی کپتانی میں کولومبو میں ہونے والا انڈر 19ورلڈ کپ جیت چکی ہے جبکہ بنگلہ دیش میں 2004میں ہونے والا انڈر 19ورلڈ کپ بھی پاکستان نے جیتا تھا۔