معروف صحافی نے نیب کے حوالے سے بڑی خبر دے دی

نیب نے اسپاٹ فکسرز اور ان کے رابطوں کا سراغ لگا لیا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 اپریل 2019 12:11

معروف صحافی نے نیب کے حوالے سے بڑی خبر دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اپریل 2019ء) : معروف صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر کا کہنا تھا کہ لاہور میں کچھ دن قبل جو اسپاٹ فکسنگ ہوئی ہے ، اسپاٹ فکسرز کس کس کے ساتھ رابطے میں تھے ، کس نے کس کو کہاں سے کیا پیغام پہنچایا، اس حوالے سے کچھ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ کس رشتہ دار نے اپنے دوسرے رشتہ دار کو کیا کہا، سالے نے بہنوئی کو کیا پیغام دیا ؟ بہنوئی نے آگے کس سے ملاقات کی ، ملاقات کس نے کروائی ، یہ ساری چیزیں اکٹھی کر لی گئی ہیں۔

اس حوالے سے کچھ ثبوت اور کچھ رابطوں کی کڑیاں بھی مل گئی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ سب کب منظر عام پر آئے گا۔ جن لوگوں نے ان ثبوتوں اور مواد کو اکٹھا کیا ہے یہ وہ تو وہی بتا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا ان کڑیوں کی بنیاد پر اسپاٹ فکسرز کے خلاف انہی کے فورم پر کچھ فائل کیا جائے گا ، کوئی درخواست کی جائے گی اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا البتہ اس پر غور جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیلی فونک رابطوں سمیت تمام رابطوں کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں اور ان رابطوں میں کزنز کے کردار کا بھی پتہ لگا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب لوگ جلد ہی پکڑے جائیں گے اور جلد ہی اپنے انجام کو پہنچیں گے البتہ احتساب کا عمل اب کبھی بھی نہیں رکنے والا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں نیب نے شریف خاندان کے ملازمین کو گرفتار کیا جن سے کی جانے والی تفتیش کی روشنی میں نیب چئیرمین نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔

حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری تو ہوئے لیکن نیب انہیں گرفتار نہیں کر سکی اور لاہور ہائیکورٹ نے ان کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کر دی۔ جس کے بعد لاہور ائیرپورٹ سے شریف خاندان کی شوگر مل کے مینجر کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ یہ سب نیب کے ہوم ورک کا نتیجہ ہے جس کے تحت یہ گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔