احتساب عدالت میں نندی پور پراجیکٹ میں تاخیری ریفرنس میں گواہ نعیم پر جرح مکمل، مزیددو گواہ طلب

بدھ 10 اپریل 2019 14:45

احتساب عدالت میں نندی پور پراجیکٹ میں تاخیری ریفرنس میں گواہ نعیم پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2019ء) احتساب عدالت میں نندی پور پراجیکٹ میں تاخیری ریفرنس میں گواہ نعیم پر جرح مکمل کرلی گئی ، عدالت نے مزید دو گواہوں کو طلب کرلیا ۔ بدھ کو احتساب عدالت میں نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے ریفرنس پر سماعت جج ارشد ملک نے کی۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو حاضری سے استثنیٰ جبکہ سابق وزیر قانون بابر اعوان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

گواہ محمد نعیم کی جانب سے منصوبے کے حوالے سے جاری کی گئی پانچ سمریاں عدالت میں پیش کردی گئیں۔گواہ نے بتایاکہ دوسمریاں وزیراعظم، تین سمریاں ای سی سی کو اور ایک سمری کیبنٹ ڈویژن کو بھیجی۔سماعت کے دور ان گواہ محمد نعیم پرجرح مکمل ہوگئی ہے ، عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔ مزید کیس کی سماعت کل جمعرات تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وفاقی وزیر بابر اعوان سمیت 7 ملزمان نامزد ہیں۔ریفرنس میں دو سابق وفاقی وزرا سید نوید قمر اور خواجہ آصف نیب کے گواہان میں شامل ہیں۔