اٹھارہویں ترمیم کے باوجود ہم نے مری ہوئی معیشت اور سر بولتی دہشت گردی ختم کر دی، احسن اقبال

ہمارے میں انتہائی خطرناک معاشی بحران چل رہا ہے، آج سے 20 سال پہلے ہم بھارت سے کئی چیزوں میں آگے تھے، سابق وزیر

بدھ 10 اپریل 2019 19:55

اٹھارہویں ترمیم کے باوجود ہم نے مری ہوئی معیشت اور سر بولتی دہشت گردی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق و زیر احسن اقبال نے کہاہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے باوجود ہم نے مری ہوئی معیشت اور سر بولتی دہشت گردی ختم کر دی،ہمارے میں انتہائی خطرناک معاشی بحران چل رہا ہے، آج سے 20 سال پہلے ہم بھارت سے کئی چیزوں میں آگے تھے۔ بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج سے 20 سال پہلے ہم بھارت سے کئی چیزوں میں آگے تھے۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے میں انتہائی خطرناک معاشی بحران چل رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت اور بنگلہ دیش جیسے ملک ہم سے آگے نکل چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی ہے تاہم کیا کسی نے سوچا ہے کہ یہ دو ملک ہم سے آگے کیوں بڑ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان میں پالیسیوں کو تسلسل سے نہیں دیا جاتا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں وفاقی اکائیوں کو دیکھا جائے تو ون یونٹ کا ہونا انتہائی مشکل ہے۔

انہوںنے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے باوجود ہم نے مری ہوئی معیشت اور سر بولتی دہشت گردی ختم کر دی۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے مسائل حل کرنے کیلئیئاٹھارہویں ترمیم کو سامنے لانے کی باتیں کرنے والے بے وقوفی کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ کی اکانومی مضبوط تو سب کچھ کر سکتے ہو۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ فضول کے بحثوں میں پڑنے کی بجائے معاشی مضبوطی پر توجہ دیں۔