پاکستان نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے یونیسکو کی مکمل حمایت کردی

موجودہ حکومت پاکستان کو پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کا نقطہ نظر رکھتی ہے، وجیہہ اکرم

بدھ 10 اپریل 2019 20:59

پاکستان نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے یونیسکو کی مکمل حمایت کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2019ء) پاکستان نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے یونیسکو کی مکمل حمایت کر دی ہے ۔ بدھ کو وجیہہ اکرم پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ اور پاکستان کی جانب سے یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کی نئی نمائندہ نے یہ بات یونیسکو ہیڈکوارٹر پیرس میں جاری یونیسکو ایگزیکٹیو بورڈ کے 206 ویں اجلاس میں ہی۔

ن معین الحق سفیر پاکستان اور پاکستان کی جانب سے یونیسکو کے مستقل مندوب نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔وجیہہ اکرم نے کہا کہ پاکستان میں خواتین قومی و بین الاقوامی امور میں ہمیشہ سے آگے رہی ہیں اور ان کی اس اہم جگہ تعیناتی پاکستان میں خواتین کی اہمیت کا واضح ثبوت ہے۔نمحترمہ وجیہہ نے کہا کہ یونیسکو میں بنائے گئے ملالہ فنڈ برائے لڑکیوں کی تعلیم میں پاکستان کی جانب سے عطیہ کردہ 10 ملین ڈالر پاکستان سمیت ایشیا اور افریقہ کے دیگر ممالک میں ہزاروں لڑکیوں کی تعلیمی معیار میں مثبت تبدیلی لائے گا۔

(جاری ہے)

محترمہ وجیہہ نے ایگزیکٹو بورڈ کے اراکین کو بتایا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کا نقطہ نظر رکھتی ہے۔ انہوں نے کہ حکومت کی نئی اصلاحاتی پروگراموں میں اچھی طرز حکمرانی، معاشی بحالی، غربت کا خاتمہ، ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنا اور ماحول کا تحفظ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی حصے تنازعات کا سامنا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پوری دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہے جبکہ اس کی وجہ سے ثقافتی ورثے اور ماحولیات کو بھی خطرات ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ یہ یونیسکو کے ممبران کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی امن اور استحکام کیلئے مل کر کام کریں۔ن