بگ بی کا فن سیاست کی نذر ہوگیا، پاکستانی شخص کا کردار نبھانے سے انکار

بدھ 10 اپریل 2019 21:13

بگ بی کا فن سیاست کی نذر ہوگیا، پاکستانی شخص کا کردار نبھانے سے انکار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2019ء) بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے فن کو مودی کی سیاست پر قربان کر دیا.تفصیلات کے مطابق بگ بی آسکر انعام یافتہ سانڈ ڈیزائنر ، رسل پکوتی کی اولین فلم میں ایک پاکستانی شخص کا کردار نبھانے کا فیصلہ کر چکے تھے، مگر اب وہ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی.ایک بھارتی شوبز سائٹ کے مطابق فلم کے ہدایت کار گزشتہ دو برس سے اسکرپٹ پر کام کر رہے تھے، ان کا مسلسل بگ بی سے رابطہ تھا.

(جاری ہے)

اس فلم میں پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے پیغام کو موضوع بنایا گیا تھا.البتہ مودی سرکار کی جنونیت نے انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کے ساتھ بگ بی کو بھی لپیٹ میں لے لیا.فلم کی شوٹنگ کے آغاز سے کچھ عرصے قبل امیتابھ بچپن نے یہ فلم کرنے سے معذرت کر لی.اگرچہ اس ضمن میں کوئی واضح اور ٹھوس وجہ بیان نہیں کی گئی، البتہ بگ بی کے قریبی ذرائع یہی کہتے ہیں کہ وہ موجودہ حالات میں وہ پاکستانی شخص کا کردار نبھا کر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی.