بھارت کے روہت شرما زخمی ، ورلڈ کپ میں سوالیہ نشان لگ گیا

بدھ 10 اپریل 2019 23:17

بھارت کے روہت شرما زخمی ، ورلڈ کپ میں سوالیہ نشان لگ گیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2019ء) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء سے چند ہفتے پہلے بھارت کے اہم ترین بلے باز روہت شرما زخمی ہو گئے ہیں۔ ان کی انجری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بی سی سی آئی ورلڈکپ کیلئے بھارتی سکواڈ کے اعلان کیلئے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔روہت شرما ناصرف ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کے اہم کھلاڑی ہیں بلکہ وہ نائب کپتان بھی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کنگز الیون پنجاب کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تاہم اس کی نوعیت سے متعلق ابھی معلوم نہیں ہو سکا ہے البتہ ورلڈکپ کیلئے سکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان ضرور لگ گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما پریکٹس سیشن کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے اور شدید تکلیف میں مبتلا دکھائی دئیے جس پر ممبئی انڈینز کے فزیو تھراپسٹ فوراً گرائونڈ میں پہنچے اور پھر روہت شرما کو میدان سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

کچھ دیر بعد وہ گرائونڈ میں دوبارہ ضرور نظر آئے مگر پریکٹس میں حصہ نہیں لیا اور ڈریسنگ روم میں ہی بیٹھے رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کی ورلڈکپ کیلئے بھارتی ٹیم میں شمولیت کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :