Live Updates

کراچی پیکیج میں سے ایک روپیہ سندھ حکومت کو نہیں دینگے، عمران اسماعیل

وفاقی حکومت خود ترقیاتی کاموں کو مکمل کریگی سندھ حکومت این ایف سی کی مد میں ملنے والے پہلے فنڈز خرچ کرے پھر دیگر فنڈز کی بات کرے - عمران خان نے ہمیشہ اپنے بیانات میں ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے نظریات میں یکسانیت کی بات کی، ہمیں ایم کیوایم کی دہشت گردانہ پالیسیوں اور الطاف حسین پر اعتراض تھا جو دور ہوچکے ہیں،گورنر سندھ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 اپریل 2019 23:53

کراچی پیکیج میں سے ایک روپیہ سندھ حکومت کو نہیں دینگے، عمران اسماعیل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی پیکیج میں سے ایک روپیہ سندھ حکومت کو نہیں دینگے، وفاق حکومت خود ترقیاتی کاموں کو مکمل کریگی سندھ حکومت این ایف سی کی مد میں ملنے والے پہلے فنڈز خرچ کرے پھر دیگر فنڈز کی بات کرے وزیراعظم کو کسی صوبے میں ترقیاتی کام کرنے سے کوئی قانون نہیں روکتا، عمران خان نے ہمیشہ اپنے بیانات میں ایم کیوایم پاکستان اور تحریک انصاف کے نظریات میں یکسانیت کی بات کی، ہمیں ایم کیوایم کی دہشتگردانہ پالیسیوں اور الطاف حسین پر اعتراض تھا جو دور ہوچکے ہیں۔

گورنر سندھ دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوال کا جواب گول کرگئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں گورنر سندھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی اور کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کو پیغام دینے کے لئے گورنر ہاؤس بلئا تھا ہماری ٹیم کے ساتھ بھرپور تعان کرینگے ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے ہماری تمنا ہے کہ اس ملک میں دوبارہ پاکستان آئے۔

(جاری ہے)

ہمارے لڑکوں کی اسپرٹ اچھی ہے آسٹریلیا سے تین میچز جیت چکا تھا لیکن کچھ غلطیاں ہوگئیں ہمارے لڑکوں میں حوصلہ ہے تھوڑا بہت تجربے کی کمی ہے وہ سینیرز پورا کرینگے ہم انہیں نیک تمناؤں کے ساتھ واپس کریں۔ اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ہم بھرپور کوشش کرینگے کہ ورلڈ کپ پاکستان میں ہو۔بعدازاں میڈیا نمائندوں کے سولات کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کے متعلق عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ ہمارے اور انکے نظریات میں یکسانیت ہے تاہم انکی دہشتگردانہٴْپالیسیوں اور الطاف حسین پر اعتراض تھا اب دہشتگردی انکے اندر سے نکل گئی ہے اور الطاف حسین کا چیپٹر بھی کلوز ہوگیا ہے عمران خان کے بیانات بیانات ریکارڈ پر ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کسی بھی طرح وزیراعظم کو ملکبکیچکسی بھی حصے میں کام سے نہیں روکتی ترقیاتی کاموں سے عوام کی زندگی میں بہتری آتی ہے۔ ہم وفاق کے کراچی ترقیاتی پیکج کے فنڈز کا ایک پیسہ بھی سندھ حکومت کو نہیں دینگے یہ پیسے وفاقی حکومت خود خرچ کریگی وزیراعظم عمران خان جس طرح چاہیں ملک میں کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار ملا تو حکومت کا دیوالیہ ہوچکا تھا اب ایک پیسہ بھی حکومت نے قرضہ نہیں لیا سعودی حکومت اور چینی حکومت نے ساتھ دیا آج پوری دنیا آپکے ساتھ کھڑی ہے۔ پہلے آئی ایم ایف سے انکی شرائط پر قرضہ لئے گئے اور اب ہم اپنی شرائط پر آئی ایم ایف کے ہاس جارہے ہیں حیدرآباد میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یونی ورسٹی کے قیام میں جسے کوئی تکلیف ہے وہ عدالتوں سے رجوع کرے ہم بچوں کو تعلیم دینگے یہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے کراچی ترقیاتی پیکج کے سات کے قریب منصوبے اگلے پانچ چھ ماہ میں شروع ہوجائینگے کوشش ہے کہ کے پی حکومت کی دو سو بسیں جو پورٹ پر موجود ہیں اگر ممکن ہوا تو اس میں سے پچیس بسیں کراچی میں چلانے کے لئے ہمیں ادھار دے دیں ہماری بسیں آئیں تو ہم انہیں اپنی بسیں دے دیں گے اس پر میں وزیراعظم سے بات کرونگا تاکہ یہ بسیں گرین لائن منصوبے میں چلائی جاسکیں جاسکیں انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ وزیراعظم کو ملک کے کسی بھی حصے میں ترقیاتی کام سے کوئی نہیں روک سکتا۔

عمران خان کسی ایک صوبے یا اسلام آباد کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ دودھ کی قیمتوں میں ڈیری مافیا کی جانب سے اضافے کی کوششوں پر کئے گئے سوال کا گورنر سندھ نے جواب دینے سے گریز کیا۔#'
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات