رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوںنے 16.1 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

جمعرات 11 اپریل 2019 00:07

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوںنے 16.1 ارب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2019ء) رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوںنے 16.1 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ(جولائی تا مارچ)میں 16096.33ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 14802.96ملین ڈالر کے مقابلے میں 8.74 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

مارچ 2019 میں پاکستانیوںکی ترسیلات زر کی مالیت 1745.80 ملین ڈالر رہی جوفروری 2019 کے مقابلے میں 10.73 فیصد زائد جبکہ مارچ 2018 کے مقابلے میں3.20 فیصد کم ہے۔ بلحاظ ملک مارچ 2019 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان)اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 405.87 ملین ڈالر،378.14 ملین ڈالر،271.11 ملین ڈالر، 281.26ملین ڈالر، 167.80 ملین ڈالر، اور44.20 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ مارچ 2018 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 427.62ملین ڈالر،424.89 ملین ڈالر، 247.17 ملین ڈالر،258.96ملین ڈالر، 183.79ملین ڈالر اور 58.91 ملین ڈالر تھیں۔

(جاری ہے)

مارچ 2019 میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 197.41 ملین ڈالر رہیں جبکہ مارچ 2018 میں ان ملکوں سی202.26 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔