گلگت بلتستان میں جیمز سیکٹر کی ترقی کیلئے پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، سلمان علی

جمعرات 11 اپریل 2019 12:13

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2019ء) چیئرمین پاکستان جیمز سٹون اینڈ منرلز ایسوسیشن آف مائننگ پراسیسنگ اینڈ ٹریڈ سلمان علی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جیمز سیکٹر کی ترقی کیلئے پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی ایک دہائی سے جیمز سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایک بہترین ادارے کے طور پر کام کر رہی ہے، پی جی جے ڈی سی کے ٹریننگ سنٹر نے سیکٹر کیلئے ہنر مند افراد کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جیمز سیکٹر کیلئے لازمی سہولیات بشمول قیمتی پتھروں کی شناخت اور قیمتی پتھروں کی قیمت میں اضافہ کیلئے درکار تراش خراش کی تکنیکی سہولیات احسن طور پر مہیا کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ میں جیمز سٹون کی پاکستان بھر میں سب سے بڑی ایسوسیشن کے چیرمین کی حیثیت سے پی جی جے ڈی سی کی سیکٹر کے لئے دی گئی سہولیات کو سراہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ حکومت سیکٹر کی سرپرستی اس قومی ادارے کے ذریعے مستقل بنیادوں پر جاری رکھے گی تاکہ پاکستان قیمتی پتھروں کی بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنا اونچا مقام حاصل کرسکے۔انہوں نے کہا کہ پی جی جے ڈی سی نے گلگت بلتستان میں بے روزگاری کو ختم کرنے میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے خصوصا گلگت بلتستان کی خواتین کو فنی تر بیت دیکر ان کو خود کیفل بنانے میں اہم کر دار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :