Live Updates

رمضان میں متحدہ عرب امارات سے خوشخبری ملے گی

سزا پوری کرنے والے قیدیوں کی واپسی کی کوششیں جاری ہیں،سعودی عرب سے بات ہو چکی ہے،2107 قیدی رہا ہوں گے۔ وزیر خارجہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 11 اپریل 2019 13:30

رمضان میں متحدہ عرب امارات سے خوشخبری ملے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -11 اپریل2019ء) سینیٹر مشاہد حسین کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی وزارت خارجہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران  شیری رحمان نے کہا کہ یو اے ای کی جیل میں پاکستانی سزا پوری کرنے کے باوجود قید ہیں۔ جس پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سزا پوری کرنے والے قیدیوں کی واپسی کی کوششیں جاری ہیں۔سعودی عرب سے بات ہو چکی ہے ۔2107 قیدی رہا ہوں گے۔

رمضان میں متحدہ عرب امارات سے خوشخبری ملے گی۔واضح رہے متحدہ عرب امارات میں کئی پاکستانی قید ہیں۔ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے سعودی ولی عہدے کے بڑے اعلان پر کارروائی شروع ہوگئی تھی۔سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں قید 2107پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا شاہی فرمان جاری ہوگیا ، وزارت خارجہ نے ریاض سفارتخارنے اورجدہ قونصل خانے کو فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد نے 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جلد از جلد پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے معاملات پر عملدرآمد کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں، دفتر خارجہ نے ریاض میں پاکستان کے سفارتخانے اور جدہ میں قونصل خانے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جن پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے ان کی فوری فہرستیں مرتب کی جائیں، ان کی پاکستانی واپسی کے لئے بروقت ضروری سفری دستاویزات اور سفر کے انتظامات کو مکمل کیا جائے تاکہ رہائی کے فوری بعد ان کی وطن واپسی ممکن ہوسکے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق زیادہ تر پاکستانی قیدیوں پر کفالہ نظام اور ملازمت کے معاہدوں کی خلاف ورزی کے مقدمات ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات