کراچی :شہری کے اکاﺅنٹ میں36کروڑ کی موجودگی کا انکشاف

بے نامی اکاﺅنٹ ہے جو منی لانڈرنگ کے لیے کھولا گیا. ایف بی آر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 اپریل 2019 13:35

کراچی :شہری کے اکاﺅنٹ میں36کروڑ کی موجودگی کا انکشاف
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11 اپریل۔2019ء) ایف بی آر نے کراچی میں ایک اور بے نامی اکاﺅنٹ کا پتہ لگا لیا ہے، نصرت بھٹو کالونی کے رہائشی محمد ابراہیم کے اکاﺅنٹ میں 36 کروڑ روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے. عدالت نے اس حوالے سے ایف بی آر کراچی کی مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور کر لی، جس کے بعد کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے مقدمہ درج کر لیا ہے.

ایف بی آر حکام نے اس سلسلے میں کسٹم عدالت میں مقدمے کی نقول جمع کرا دی ہے‘عدالت نے ملزم کے 10 لاکھ روپے کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں.

(جاری ہے)

ایف بی آرکے مطابق محمد ابراہیم نامی شخص نے 2015 میں اکاﺅنٹ کھولا، بے نامی اکاﺅنٹ میں یکم جولائی 2015 سے 30 جون 2018 تک رقم منتقل کی گئی. ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 3 سال میں مجموعی طور پر36 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی، مذکورہ اکاﺅنٹ میں ماہانہ اوسط 2 کروڑ روپے جمع کرائے جاتے رہے.

ایف بی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم متعلقہ پتے پر دستیاب ہی نہیں، جبکہ شبہ ہے کہ یہ اکاﺅنٹ منی لانڈرنگ کے لیے کھولا گیا، غریب شہری کے اکاﺅنٹ میں اتنی بڑی رقم سے شکوک بڑھ رہے ہیں. عدالت نے ملزم کے 10 لاکھ روپے کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں. ایف بی آرکے مطابق محمد ابراہیم نامی شخص نے 2015 میں اکاﺅنٹ کھولا، بے نامی اکاﺅنٹ میں یکم جولائی 2015 سے 30 جون 2018 تک رقم منتقل کی گئی.

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 3 سال میں مجموعی طور پر36 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی، مذکورہ اکاﺅنٹ میں ماہانہ اوسط 2 کروڑ روپے جمع کرائے جاتے رہے. ایف بی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم متعلقہ پتے پر دستیاب ہی نہیں، جبکہ شبہ ہے کہ یہ اکاﺅنٹ منی لانڈرنگ کے لیے کھولا گیا، غریب شہری کے اکاﺅنٹ میں اتنی بڑی رقم سے شکوک بڑھ رہے ہیں.