ٹی ایم اے ملازم سمیت 4 جواری گرفتار، دائو پر لگی رقم اور منشیات برآمد

جمعرات 11 اپریل 2019 14:26

ٹی ایم اے ملازم سمیت 4 جواری گرفتار، دائو پر لگی رقم اور منشیات برآمد
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2019ء) سٹی پولیس نے ڈگی محلہ میں جوئے کی محفل پر چھاپہ کے دوران ٹی ایم اے کے ملازم سمیت چار جواری گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم اور منشیات برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی نے مخبر کی اطلاع پر ڈگی محلہ میں چھاپہ کے دوران چار جواری شاکر، ذیشان، حنیف اور ساجد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 8 ہزار روپے کی نقدی اور چرس برآمد کی ہے۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم ٹی ایم اے کا ملازم بتایا جاتا ہے، ملزمان لڈو پر جوا کھیل رہے تھے۔ تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :