شمالی وزیرستان کے 21 ہزار عارضی بے گھر خاندانوں کی واپسی جون تک مکمل کر لی جائے گی، کوارڈینیٹر شمالی وزیرستان

جمعرات 11 اپریل 2019 14:50

شمالی وزیرستان کے 21 ہزار عارضی بے گھر خاندانوں کی واپسی جون تک مکمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2019ء) شمالی وزیرستان کے 21 ہزار خاندانوں کی عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل رواں سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا، واپس آنے والے آئی ڈی پیز کو 25 ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ 10 ہزار ٹرانسپورٹ کے کرایہ کی مد میں ادا کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع شمالی وزیرستان کے کوآرڈینیٹر عمران نے جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کے آپریشن ضرب عضب کے موقع پر ایک لاکھ تین ہزار خاندان رجسٹرڈ کئے گئے جن میں سے اب تک 82 ہزار خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ چکے ہیں جبکہ 21 ہزار خاندانوں کی واپسی کے حوالے پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔

ان خاندانوں کو واپسی کا پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔ عید الفطر کے بعد شمالی وزیرستان کے باقی بچ جانے والے خاندانوں کو واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واپس آنے والے خاندانوں کو 25 ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ 10 ہزار روپے ٹرانسپورٹ کے کرایہ کی مد میں ادا کیا جارہا ہے۔