کراچی: سرچ آپریشن، 2 ملزم گرفتار، اسمگل شدہ اشیا برآمد

جمعرات 11 اپریل 2019 15:52

کراچی: سرچ آپریشن، 2 ملزم گرفتار، اسمگل شدہ اشیا برآمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2019ء) کراچی میں پولیس نے سائٹ، سپر ہائی وے اور گلشن معمار میں سرچ آپریشن کیا ہے، ملیر، کھوکھرا پار سے 2ملزمان کو گرفتار کیا ہے، کینٹ اسٹیشن پر گاڑی سے اسمگل شدہ اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ملیر، کھوکراپار میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

سائٹ سپرہائی وے اور گلشن معمار میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، اس دوران 18 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان کے کوائف اکھٹے کیے گئے اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد چھوڑ دیا گیا،۔کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر چھاپہ مار کر اسمگل کیا گیا لاکھوں روپے مالیت کا سامان قبضے میں لے لیا۔کینٹ اسٹیشن پر کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کے دوران لوڈنگ گاڑی کو قبضے میں لے لیا، تاہم ریلوے پولیس سے جھڑپ کے باعث گاڑی کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔کسٹم انٹیلی جنس کے افسر ارشاد شاہ کے مطابق لوڈنگ پک اپ کے ذرئعے لاکھوں روپیکی اشیا اسمگل کی جا رہی تھیں، گاڑی کا مالک اس سامان کی کوئی رسید اور بلٹی کسٹم حکام کو نہیں پیش کر سکا۔