انٹر سٹی فٹ بال چمپئن شپ :حیدرآباد فٹ بال ٹیم کے ٹرائلز 13اپریل کو منعقد ہوں گے

جمعرات 11 اپریل 2019 15:58

انٹر سٹی فٹ بال چمپئن شپ :حیدرآباد فٹ بال ٹیم کے ٹرائلز 13اپریل کو منعقد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹر سٹی فٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کے لئے حیدرآباد فٹبال ٹیم کی سلیکشن کے لئے ٹرائلز 13 اپریل 2019 بروز ہفتہ شام 3 بجین سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے فٹبال گراونڈ میں منعقد ہونگے جس میں حیدرآباد،جامشورو،ٹنڈو محمد خان،ٹنڈوالھیار اور بدین کے کھلاڑی شرکت کے اہل ہوں گے ٹرائلز کے لئے تین افراد پر مشتمل سلیکشن کمیٹی بنائی گئی ہے جس میںراو عتیق،جاوید سیال اور مزاد خان شامل ہیں حیدرآباد فٹبال کے کوارڈینٹر انوار حسین خانزادہ کے مطابق ٹرائلز کے بعد منتخب ٹیم 16 اپریل سے شروع ہونے والی چمپئن شپ میں شرکت کریں گی جس میں حیدرآباد،جیکب آباد،سکھر کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :