ْوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تاجکستان کے وزیردفاع جنرل شیر علی میرزو کے درمیان ملاقات،

تجارتی اقتصادی، سفارتی اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

جمعرات 11 اپریل 2019 17:04

ْوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تاجکستان کے وزیردفاع جنرل شیر علی میرزو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2019ء) پاکستان اور تاجکستان نے مابین تجارتی اقتصادی، سفارتی اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تاجکستان کے وزیردفاع جنرل شیر علی میرزو کے درمیان جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کے دوران پایا۔ وزارتِ خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجک وزیر دفاع کا خیرمقدم کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات، سیاسی و عسکری تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، تاجکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیر دفاع کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات اور عسکری تعاون مزید مستحکم ہو گا۔

(جاری ہے)

تاجک وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

دونوں وزراء نے پاکستان اور تاجکستان کے مابین تجارتی اقتصادی، سفارتی اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق اور پاکستان اور تاجکستان کے مابین دوطرفہ عسکری تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔