ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کا حِلال فوڈ اتھارٹی مردان کا دورہ

جمعرات 11 اپریل 2019 20:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2019ء) ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے حِلال فوڈ اتھارٹی مردان کے دفتر کا دورہ کیا جہاں پر ڈپٹی ڈائریکٹرذیشان محسود کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائر یکٹر رحم العزیزنے ضلعی پولیس سربراہ کو مردان میں ممنوعہ اشیائے خوردونوش کے خلاف کئے گئے کاروائیوں کی تفصیلی بریفنگ دی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم مردان ضلع کو ایک صحت مند اور توانہ ضلع بنانے کے لئے کوشاں ہیں جس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کررہی ہیں جن پھر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،ہم اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں تاکہ مردان کے عوام کو کھانے پینے کی ا چھی اور معیاری اشیا کے ساتھ ساتھ آنے والے مستقبل میں ملاوٹ اور جعلی اشیا سے پاک ماحول فراہم کرسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرضلعی پولی سربراہ سجاد خان نے ادارے کوپولیس کی جانب سے فراہم کی گئی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانان سے ملاقات کی اور ساتھ میںیہ یقین دہانی بھی کر ائی کہ حِلال فوڈ اتھارٹی مردان کواس مہم میں ضلعی پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کی جائے گی ۔ آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹرنے ڈی پی او مردان کی اچھی کارکردگی پر اعزازی شیلڈ دیتے ہوئے حراج تحسین پیش کی

متعلقہ عنوان :