سی ٹی ڈی کی کراچی میں بڑی کارروائی ،کالعدم تنظیم جند اللہ کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

ذ* محمد اسحاق عرب گل کا نام ریڈ بک میں شامل ہے ، افغانستان کے راستے بلوچستان، اندرون سندھ آیا، کراچی میں بڑی دہشت گردی کی کاروائی کیلئے د اخل ہوا،، خود کش جیکٹ، دستی بم بھی برآمد کئے ، راجا عمر خطاب

جمعرات 11 اپریل 2019 21:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2019ء) کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنداللہ کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، راجا عمرخطاب نے کہا محمد اسحاق عرف گل کانام ریڈبک میں شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنداللہ کے مطلوب دہشت گرد محمد اسحاق عرف گل کو گرفتار کرلیا،ملزم سے خودکش جیکٹ اور دستی بم برآمد کئے گئے۔

انچارج سی ٹی ڈی راجا عمرخطاب کا کہنا ہے محمد اسحاق عرف گل کانام ریڈبک میں شامل ہے، ملزم افغانستان کے راستے بلوچستان اور اندرون سندھ آیا، ملزم کراچی میں بڑی دہشت گردی کی کاروائی کیلئے دخل ہوا۔راجا عمرخطاب کے مطابق اسحاق کالعدم لشکر جھنگوی کے عطاالرحمان عرف نعیم بخاری کا پڑوسی تھا، ملزم دوہزار چھ میں کالعدم تنظیم جند اللہ میں شامل ہوا، افغانستان سے تربیت لی، گرفتارملزم کیخلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے جنداللہ نیکراچی کے ہوٹل کے باہر 2 دھماکیکیے جبکہ پولیس اورقانون نافذکرنیوالیاداروں پرحملیمیں ملوث ہے، جند اللہ نے کراچی میں کور کمانڈر کراچی پر حملہ کیا تھا۔ سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق محمداسحاق2008میں پولیس مقابلے کے بعدافغانستان میں روپوش تھا، گرفتاردہشت گرد کے کئی ساتھی ہلاک اور کئی گرفتار ہیں۔یاد رہے چند روز قبل کے پی کے شہر ایبٹ آباد میں سی ٹی ڈی ہزارہ نے یہ اہم کارروائی کی اس موقع پر داعش کا نیٹ ورک چلانے والا مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان گرفتار کیا تھا،گرفتار مبینہ دہشت گرد کراچی اور پنجاب میں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا جن میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں، بینک ڈکیتیوں سمیت سنگین دہشت گردی کی وارداتیں شامل تھیں۔

اس سے قبل کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے سرجانی میں مختلف کارروائیوں میں 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار کیا تھا، ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیو ایم لندن اور جماعت اسلامی سے بتایا گیاتھا۔